کراچی میں اونچے درخت؟ پہلے کراچی میں اونچے درخت بہت زیادہ نظر آتے تھے لیکن اب ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے۔ بچپن میں ہم کافی اونچے اونچے درخت دیکھا کرتے تھے، آبادی کے دباؤ اور گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں وقت کے ساتھ ساتھ وہ درخت کٹتے گئے اور اب بڑے درخت مشکل سے ہی نظر آتے ہیں۔ کراچی شہر میں گرمی کی شدت میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ضرورت اس بات کی محسوس ہو رہی ہے کہ درخت زیادہ سے زیادہ لگائے جائیں۔ اس سلسلے میں عوامی اور کچھ حکومتی سطح پر کام ہو رہا ہے۔ لیکن گرمی کی شدت میں کمی ابھی تک محسوس نہیں ہو رہی ہے۔ مجھے خیال آیا کہ جب تک اونچے اور بڑے درخت نہیں لگیں گے تب تک مسئلہ حل نہیں ہوگا، تو سوچا کہ کیوں نہ ایک جائزہ لیا جائے کہ کراچی میں بڑے درخت آخر کتنے ہیں؟ میں نے سہراب گوٹھ سے بقائی میڈیکل یونیورسٹی تک سفر کے دوران اس بات کا مشاہدہ کیا کہ راستے میں کتنے اونچے درخت آتے ہیں۔ سہراب گوٹھ سے نیپا تک تو نوزائدہ درخت نظر آئے جس میں زرگ گل نمایاں تھے، نیپا سے کراچی یونیورسٹی تک خوب ہریالی نظر آئی جس میں نیم اور کونو کارپس کے درخت نمایاں تھے لیکن کوئی بھی زیادہ اونچا نہیں تھا جبکہ نیم کے...
یہ بلاگ ہر اس شخص کے لیے ہے جو اپنا بلاگ پوسٹ کروانا چاہتے ہیں۔ ہم تمام پوسٹس اور مضامین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ بلاگ پوسٹ کسی بھی زبان میں لکھی جا سکتی ہیں، خاص طور پر اردو میں۔ ہم نئے بلاگر کو بھی خوش آمدید کہیں گے کہ وہ اس بلاگ میں بطور لکھاری/ایڈمن شامل ہوں۔