اونچی پوسٹوں پر بیٹھےگدھے
انٹرویو کے دوران پہش آنے والے مختلف مشاہدات اور تجربات ہمیں حاصل ہوتے رہتے ہیں، اس پوسٹ میں ہم انہیں کو موضوع بنائیں گے۔
جب ہم انٹرویو دینے جاتے ہیں تو ہمیں یہ مشاہدہ ہوتا ہے کہ اکثر انٹرویو لینے والے عقل و سمجھ سے عاری ہوتے ہیں۔ میں ایک تجربہ گوش گزار کرنا چاہوں گا۔
میری نوکری ختم ہو گئی تھی تو میں مختلف اداروں میں کوشش کر رہا تھا کہ ایک اسکول میں لائبریرین کی نوکری کا اشتہار دیکھاجس میں لکھا تھا کہ آپ کسی بھی وقت آکر انٹرویو دے سکتے ہیں، میرا چونکہ پندرہ سال کا تجربہ تھا لائبریرین کا اس لئے اعتماد کے ساتھ وہاں پہنچ گیا۔ انٹرویو لینے والی وہاں کی پرنسپل تھیں۔ میں نے اپنا بایو ڈیٹا انکے حوالے کیا تاکہ انکو میری قابلیت کا پتہ چل جائے۔ لیکن محترمہ نے اسکو دیکھے بنا مجھ سے پوچھا کہ آپ کو لائبریری سے متعلق کچھ معلوم ہے؟ اور کیا آپ لائبریری کو سنبھال سکتے ہیں؟ یہ سن کہ میں ہکا بکا رہ گیا، بہرحال نوکری کا معاملہ تھا اس لئے کہا کہ جی ہاں میں لائبریری سنبھال سکتا ہوں تو مجھ سے کہ رہی ہیں کہ یہاں ایک لڑکی لائبریری سنبھالتی تھی اور اس سے اچھا لائبریرین انکو نہیں مل سکتا۔
میں سمجھ گیا یہاں دال نہیں گلے گی، تو ان سے پوچھا کہ وہ لڑکی اب کہاں ہے؟ تو محترمہ بولیں کہ وہ ایک کالج کی لائبریری میں نوکری کر رہی ہے، اب گیند میرے کورٹ میں تھی، میں نے پوچھا اتنی اچھی لائبریرین آپ کو کیوں چھوڑ کے چلی گئی؟ تو بولیں اچھی جگہ نوکری ملی پس چلی گئی۔ تو پھر میں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی جگہ اتنی اچھی نہیں۔ پہلے اپنی جگہ کو اچھا کیجئے پھر کسی اچھے لائبریرین کا انتظار کیجئے، شکریہ۔
Comments
Post a Comment
آپ کی رائے ہمارے لئے بہت قیمتی ہے۔