گوگل کے ذریعے کلیدی الفاظ کا چناؤ
گوگل سرچ انجن کو استعمال کرتے ہوئے آپ ایسے کلیدی الفاظ کا انتخاب کرسکتے ہیں جو آپ کی پوسٹ کو وائرل کردے۔
کوئی بھی پوسٹ وجود میں لانے سے پہلے آپ کو پتا ہونا چاہئے کہ اس کو کتنے لوگ با آسانی دیکھ سکتے ہیں۔ یعنی کہ آپ کو کوشش کرنی چاہئے کہ آپ کی پوسٹ یا آرٹیکل زیادہ سے زیادہ لوگوں کی پہنچ میں ہو، اس کیلئے آپ کو خاص کلیدی الفاظ کا انتخاب کرنا پڑے گا۔
تو جناب خاص کلیدی الفاظ کیلئے گوگل سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں۔ میں آپ کو ایک مختصر طریقہ بتاتا ہوں جس سے آپ باآسانی گوگل سے اپنی پوسٹ کےحساب سے کلیدی الفاظ کا چناؤ کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے گوگل سرچ انجن کو کھولیں پھراپنی پوسٹ کے لحاظ سے کوئی لفظ گوگل میں لکھیں۔ جیسے ہی آپ نے کوئی لفظ گوگل میں لکھا تو فوراً آپ کو ایک مینؤ نظر آئے گا جس میں گوگل کی طرف سے کلیدی الفاظ دئے گئے ہوں گے۔ یہ وہ الفاظ ہیں جو گوگل میں بہت زیادہ ڈھونڈے جاتے ہیں اس لئے ان الفاظ کو اپنی پوسٹ میں استعمال کرنے سےآپ کی پوسٹ کی رسائی زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ہو سکتی ہے۔
گوگل کی مدد سے حاصل شدہ الفاظ کو ٹیگ کے طور بھی استعمال کرنا چاہئے، اس سے آپ کی پوسٹ وائرل ہو سکتی ہے۔ نیچے موجود تصویروں سے آپ کلیدی الفاظ کو حاصل کرنے کا طریقہ دیکھ سکتے ہیں؛


Comments
Post a Comment
آپ کی رائے ہمارے لئے بہت قیمتی ہے۔